حلیم عادل شیخ کی استثنی کی درخواست منظور

0
41

کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی و دیگرکے خلاف کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سمیر شیخ سمیت تین ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت نے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
ملیر کورٹ میں تجاوزات آپریشن کے خلاف ایم نائن موٹروے بلاک کرنے اور کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان پیش ،جبکہ کیس کے شریک ملزم پی ٹی آئی رہنما سمیر شیخ سمیت تین ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت نے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 جون تک ملتوی کردی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں جنگل کا قانون ہے، دس دس شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کو کوئی گرفتار کرنے والا نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو سیاسی دہشتگرد بنا دیا گیا ہے، ہم عدالتوں اور انصاف پر یقین رکھتے ہیں، سندھ میں درجنوں لوگ ڈاکووں نے قتل کردیئے، آئی جی سندھ چھپ کر کہیں بیٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں لوگ بھوکے مررہے ہیں، بلاول ہاوس کی بھینسیں پیڑے کھارہی ہیں، بلاول صاحب کرپشن پر بات کرتے ہیں تو ہنسی آتی ہے، بلاول صاحب آپ کی اپنی حکومت ناک تک کرپشن میں ڈوبی ہوئی

Leave a reply