سندھ میں بلاول زرداری کی شکل میں کرپٹوکرنسی کا راج ہے،خرم شیر زمان

0
38

سندھ میں بلاول زرداری کی شکل میں کرپٹوکرنسی کا راج ہے،خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سندھ میں بلاول زرداری کی شکل میں کرپٹوکرنسی کا راج ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ‏بلاول ہاؤس میں بھینسوں کے باڑے کی موجودگی پر عوام وزیر کے بیان پر یقین کریں یا مشیر کے, بلاول ہاؤس میں شاہی ملازمین کیلئے دودھ کی نہریں بہنے لگیں ہیں اور یہاں بھینسوں اونٹوں بکریوں کی چائے کا بوفے لگا ہوا ہے ویسے پیپلز پارٹی کی بےشرمی کی۔ کوئی بھی معیاد نہیں.‏پی پی کی سیاست جھوٹ اور عوام کو تکلیف پہنچانے پر ختم ہوتی بلاول ہاؤس کے ارد گرد مکین باڑے کے تعفن سے پریشان ہیں یہ عوام کو کسی بیماری میں مبتلا کرکے دم لیں گے اس وقت سندھ میں بلاول زرداری کی شکل میں کرپٹوکرنسی کا راج ہے اللہ تعالیٰ عوام کی حفاظت فرمائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے بھی بلاول ہاؤس میں موجود بھیسوں کے بارے کی نشان دہی کرتے ھوئے کہا تھا کہ تھر کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور یہاں بلاول ہاؤس میں بھینسیں پیڑیں کھا رہی ہیں۔

Leave a reply