بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد ہو سکتا ہے یا نہیں ، سابق آسٹریلوی کرکٹر نے بتا دیا
باغی ٹی وی :بھارت میں کرونا وائرس کے ڈیرے ہیں جس وجہ سے یہاں بڑا ایونٹ کرانا بھی خطرے سے خالی نہیں ہے . اس سلسلے مٰں سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے کہا ہے کہ بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد بہت مشکل ہے .
سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے کہا کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مناسب نہیں ہے اور کئی کرکٹ بورڈز بھارت میں کھیلنے کے لئے گھبراہٹ کا شکار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تو زیادہ ٹیمیں ہوں گی انڈین لیگ میں آٹھ ٹیمیں تھیں ، میچز مختلف بھارتی شہروں میں ہوں گےتو خطرہ بڑھ جائے گا۔انہوں نے متبادل جگہ کا بھی بتاتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں دبئی میں ہونا چاہیے . واضح رہے کہ وبا کی وجہ سے پہلے ہی بھارت میں میگا ایونٹ آئی پی ایل کو ملتوی کیا جاچکا ہے .
اس سلسلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس 25 جون کو ہوگا.بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بھارت میں انعقاد پر بات ہو گی۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں اکتوبر نومبر میں شیڈول ہے، آئی سی سی اہم اجلاس میں کوویڈ 19 کی صورتحال ٹیکس اور ویزوں کے معاملات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔7
بی سی سی آئی کے جنرل منیجر گیم ڈویلپمنٹ دھیرج ملہوترا کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں لیکن کورونا کی وباکی دوسری لہر نے پورے ملک کو اپنی لپٹ میں لیا ہوا ہے جس سے دن بدن بہت جانی نقصان ہورہا ہے