وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز،جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ سول و عسکری حکام کی اجلاس میں شرکت ۔

اجلاس میں کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ۔عسکری قیادت کی کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے سول حکومت سے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی۔صوبائی ایپکس کمیٹی کا انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے تمام ممکنہ انتظامی اقدام اٹھانے کا فیصلہ ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ کی آمد پر سپرالرٹ ہوگا۔کورونا پازٹیو انٹرنیشنل مسافروں کی نشاندہی یقینی بنانے کیلئے اقدامات یقینی بنانے پر اتفاق ہوا۔

صوبے میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کی تعدادمیں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کو مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت موثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق۔مارکیٹوں اور بازاروں کی بندش کے اوقات پر انتظامی اقدامات کے ذریعے موثر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ لاہور شہر میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے موثر مینجمنٹ کی علیحدہ پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ محکمہ صحت کورونا مہم کے دوران 4452پیرا میڈیکل سٹاف اورویکسینیٹر بھرتی کرے گا۔پنجاب میں آکسیجن کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے 10آکسیجن جنریٹر اور200آکسیجن کنسنٹریٹر مہیا کیا جارہے ہیں۔پنجاب اپنے وسائل سے مزید ویکسین بھی خرید ے گا۔
حکومت پنجاب عوام کو کورونا سے بچانے اور علاج کے لئے پوری طرح سرگرم عمل ہے-پنجاب میں مئی کے دوران اوسطا مثبت کیس کی شرح%19 رہی-26 اضلاع میں اب بھی مثبت کیس کی شرح 8% یا اس سے زیادہ ہے –

پنجاب میں کورونا مریضوں کےلئے 9456 بیڈز مختص کئے گئے-19 مئی کو 2642 کورونا مریض زیر علاج تھے اور کورونا مریضوں کے لئے 943 وینٹی لیٹرمختص کئے گئے- اس وقت 422 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں –
کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی عوامی مہم کیساتھ ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے
اس وقت پنجا ب میں کورونا ویکسین کی 864987ڈوز دستیاب ہیں –

پنجاب میں کوروناایس او پیز کے مطابق 8 بجے کے بعد کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے-عوام کی سہولت کے لئے 50 فیصد گنجائش کے ساتھ ٹرانسپورٹ کی اجازت دی گئی ہے – اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔سب کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے یکسو ہو کر کاوشیں کرنا گی۔مجھے یقین ہے کہ ہم ہر چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں –

کورکمانڈ لاہورلیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کی جانب سے پنجاب حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
پنجاب حکومت کے کورونا سے بچاؤ اورعلاج کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنا ایک قومی چیلنج ہے۔ کور کمانڈر کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سول انتظامیہ کی ہر ممکن معاونت کررہے ہیں۔

کورونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کو مزید موثر بنائیں گے۔
عوام کی زندگیوں کا تحفظ سب سے زیادہ عزیز ہے۔انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سول حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹروں،نرسوں اورپیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو سراہا گیا
پولیس،پاک فوج اوررینجرز کے افسروں و اہلکاروں کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیاگیا۔

Shares: