چین نےکرپشن پر425وزیروں کوجیل میں ڈالا،میرامقصدطاقتورکوقانون کونیچےلانااورغربت کم کرناہے.، وزیراعظم
باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این ایچ اے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نوکنڈی وہ علاقہ ہے جسے ملک بھول چکا تھا،بلوچستان سے ووٹ ملنے کی وجہ سے بلوچستا ن کو چھوڑ دیا گیا،پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو مین اسٹریم میں لے کر آئیں گے،.بلوچستان دیگر صوبوں سے پیچھے رہ گیا ہے،
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں کو یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ ان کی کوئی فکر نہیں کرتا،کبھی اتنے معاشی مسئلے کسی حکومت کو نہیں ملے جو ہماری حکومت کو ملے،اپنے ملک اور معیشت کو کورونا سے بچایا،
ایس او پیز پر عملدرآمد کریں تو مشکل وقت سے بھی نکل جائیں گے،مافیا کو خوف ہے کہ ہم کامیاب نہ ہوجائیں. خیبر پختونخوا میں دوسری بار 2تہائی اکثریت حاصل کی،ان سب کو ڈر لگا ہوا ہے کہ ہم کہیں کامیاب نہ ہوجائیں،ان کو اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے.
عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے کبھی کسی حکومت نے بلوچستان میں انتی سڑکیں نہیں بنائیں جتنی ہم نے بنائیں،وہ معاشرے ترقی نہیں کرتے جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو،مافیا بلیک میل کرنا چاہتے ہیں،مافیاز دھمکیاں دیتے ہیں کہ این آر او نہ دیا تو حکومت گرادیں گے،
چین نے اپنے غریب طبقے کو اوپر اٹھایا. چین نے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،بھارت میں سب سے زیادہ امیر اور غریب میں فرق ہے،5سال بعد دیکھنا چاہتا ہوں کہ مافیاز کو قانون کے نیچے لے کر آوں،ماضی میں قانون کی نہیں طاقت کی حکمرانی تھی،تحریک انصاف قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑرہی ہے،
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کو ہیلتھ کار ڈ مل گیا ہے،ہماری کوشش ہے کہ مزدور کو مفت کھانا اور رہائش دیں. کوشش ہے کہ ہر علاقے میں ٹرک چلیں تا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے.50سال بعد پاکستان کی انڈسٹری اوپر اٹھ رہی ہے.ہماری حکومت کوبہت خراب معاشی حالات ملے.قرضوں کی قسطیں ادانہ کرتےتوڈیفالٹ کرجاتے،پہلاسال معیشت کوسنبھالنےاوردوسرےسال کوروناآگیا.
ہم نےمعیشت کوبچایااورعوام کوبھی کوروناسےبچایا. مافیاکوخوف ہےکہ حکومت کامیاب نہ ہوجائے. مخالفین کواپنی سیاسی موت نظرآرہی ہے،مدینہ کی ریاست میں قانون کی بالادستی تھی. جب قانون کےسامنےسب برابرنہیں ہوتےتوجنگل کاقانون ہوتاہے،وہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتاجہاں قانون کی بالادستی نہ ہو،
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مافیابلیک میل کرناچاہتاہےاین آراونہ دیاتوحکومت گرادیں گے،چین نےکرپشن پر425وزیروں کوجیل میں ڈالا،میرامقصدطاقتورکوقانون کونیچےلانااورغربت کم کرناہے.سابق ادوارمیں قانون نہیں طاقت کی حکمرانی تھی،تحریک انصاف قانون کی جنگ لڑرہی ہے،
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں ہرخاندان کوہیلتھ کارڈمل چکاہے.دسمبر2021تک پنجاب میں ہرخاندان کوہیلتھ کارڈمل جائےگا،شفقت محمودنےیکساں نصاب تعلیم لانےپربہت محنت کی.