آج کا دن پنجاب میں ملازمین کی خوشیوں کا دن:وزیراعلیٰ نے تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کردیا

0
49

لاہور:آج کا دن پنجاب میں ملازمین کی خوشیوں کا دن:وزیراعلیٰ نے تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ وزیراعلیٰ نے سرکاری ملازمین کی ‏مشکلات کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

 

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں بتایا کہ اسپیشل الاؤنس کی مد میں 10 سے 15 ‏فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی جسے وزیراعلی عثمان بزدار نے مسترد کرتے ہوئے %25 ‏سپیشل الاؤنس کی منظوری دی۔

 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ حکومت اور سرکاری ملازمین ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں ‏بزدارحکومت سرکاری ملازمین کی آسانی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، وزیراعلی عثمان بزدار ‏کی ہدایت پر گریڈ 1 تا 19 7لاکھ 21ہزار سے زائد ملازمین سپیشل الاؤنس سےمستفید ہوں گے ‏اسپیشل الاؤنس آئندہ ماہ تنخواہوں میں شامل کردیا جائے گا۔

Leave a reply