مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ 29 مئی کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کی سربراہی کا اجلاس ہو گا-

باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 29 مئی کو پی ڈی ایم کا اجلاس ہو گا جس میں مولانا فضل الرحمن بتائیں گے کہ پیپلزپارٹی سے ان کی کیا بات ہوئی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ پیپلز پارٹی کو کرنا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلاف کا سہارا لینا مسلم لیگ ن کے لیے کوئی پائیدار سیاسی تدبیر نہیں ہے۔

انہوں نے کہ یہ پی ڈی ایم کی وجہ سے ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اپنی سیاست کو ڈوبتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس اجلاس کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کریں گے ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر مشاورت کی جائے گی ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی شرکت کا بھی امکان ہے-

Shares: