سوشل سکیورٹی اسپتال اسلام آباد میں لوٹ مار کا بازار گرم

0
64

اسلام آباد سوشل سکیورٹی اسپتال سے متعلق ایک متنازعہ خبر سامنے آئی ہے جس میں ندیم نامی وارڈ بوائے کو چیک اپ کے لیے آئے مریضوں سے فیس وصول کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ پاکستان سٹیزن پورٹل پر ایک شہری کی جانب سے جمع کروائی گئی شکایت کے مطابق اسلام آباد سوشل سکیورٹی اسپتال میں بغیر کارڈ کے مریضوں کو چیک کرنے اور ان سے فیس وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

شکایت گزار کے مطابق اس کا سوشل سکیورٹی کارڈ نہیں بنا ہوا تھا لیکن اس کے باوجود وہ بچوں کو ساتھ لیے اوپی ڈی میں چیک اپ کے لیے چلا گیا۔ وہاں پہنچ کر اسے معلوم ہوا کہ یہاں تو بس انہی لوگوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے جن کے پاس سوشل سکیورٹی کارڈ ہوتا ہے۔ حقیقت معلوم ہونے پر شکایت گزار نے واپسی کی راہ لی لیکن اسی دوران اس نے ایک شخص کو خاتون اور بچے کے ہمراہ چیک اپ کروا کے کمرے سے باہر کاوٴنٹر پر آتے اور وارڈ بوائے کے ہاتھ میں فیس تھماتے دیکھا۔ وارڈ بوائے کو فیس دینے والے شخص کے پاس بھی سوشل سکیورٹی کارڈ نہ تھا ۔

اس کے بعد جب شکایت گزار نے وارڈ بوائے سے استفسار کیا کہ یہ کیا ماجرا ہے تو اس نے بتایا کہ یہ ڈاکٹر صاحبان کے پرائیویٹ مریض ہیں جو کہ اکثر یہاں چیک اپ کروانے آتے رہتے ہیں ، آپ چھوڑیں، آپ کا کیا لینا دینا اس سے۔ تو شکایت گزار نے وارڈ بوائے سے کہا کہ وہ اس سے بھی فیس وصول کر لیں اور بطور پرائیویٹ مریض ان کے بچوں کا بھی چیک اپ کر دیں جس پر شکایت گزار کو صاف انکار سننا پرا۔ شکایت گزار نے اس سارے منظر کی ویڈیو بھی بنا لی ہے جو کہ بطور ثبوت اس نے سیٹزن پورٹل پر اپلوڈ کر رکھی ہے۔

Leave a reply