پی ٹی آئی کے کارنامے،جامع مسجد میں جمعے کی نماز ادا نہ ہو سکی۔
پی ٹی آئی کےکارنامے ،جامع مسجد میں جمعے کی نماز ادا نہ ہو سکی۔
باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق گلشنِ اقبال بلاک جی 13 مدینہ کالونی گلی نمبر 6 جمعہ مسجد زلیخا کی باہر گزشتہ چھ ماہ سے مسجد کے سامنے گلی میں پانی جمع ہے جس کی وجہ سے نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ مکین اور مسجد کمیٹی نے کہیں بار گلی کے گھٹر اپنی مدد آپ کی تحت 25 سے 30 ہزار دے کر صاف کرائیں ہیں۔لیکن مسئلےکا کوئی مستقل حل نہیں نکل سکا ۔معلوم یہ ہوا ہے کہ گلی کی آخر میں ایک نالہ ہے جو کی بند رہتا ہے اس وجہ سے گٹر کا گندہ پانی مسجدِ کی اطراف میں پھیلا رہتا ہے۔عالمگیرخان اس علاقے کے ایم این اے اور ارسلان تاج یہاں کے ایم پی اے ہیں ۔کچھ عرصہ پہلے عالمگیر خان نے اس علاقے کا دورہ کیا تھا اور یقین دھانی کروائی کہ اس مسئلے کو حل کریں گے مگر اب تک انکی طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اور نہ وہ دوبارہ واپس پلٹے۔علاقہ مکینوں کی وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ سے گزارش ہے کی اس مسئلے کو حل کیا جائے اور مسجد کی رونقیں بحال کی جائیں۔
مسجد میں پانچ وقت اذان تو ہوتی ہے مگر نمازی مسجد میں نماز پڑھنے سے قاصر ہیں۔آج جمعے کے دن بھی مسجد میں باجماعت نماز ادا نہیں کی جاسکی۔اللّٰہ کے گھر میں پانچ وقت اذان کی صدا سن کر بھی نمازی مسجد میں باجماعت نماز ادا نہیں کر پارہے۔کیا یہی ریاستِ مدینہ ہے؟؟