سندھ میں سرکاری ملازمتوں کی بندر بانٹ کا آغاز ،کراچی کے سات اضلاع نظرانداز ، دادو پر خصوصی نوازشات

0
110

سندھ میں سرکاری ملازمتوں کی بندر بانٹ کا آغاز ،کراچی کے سات اضلاع نظرانداز ، دادو پر خصوصی نوازشات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر سندھ حکومت کے تمام محکموں میں گریڈ 1 سے گریڈ 4 تک کی ملازمتوں پر بھرتیوں کا آغاز ہوگیا ۔ اس سلسلے میں بعض محکموں نے گریڈ 1 تا گریڈ 4 کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے لئے اشتہارات اخبارات میں شائع کروادئیے گئے ہیں ۔
سرکاریی محکموں میں بھرتیوں کے اشتہارات میں سندھ کے مختلف اضلاع کے لئے مختص کردہ اسامیوں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ان بھرتیوں کے لئے مروّجہ قانون اور قواعد وضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئےبعض اضلاع کے لئے سیاسی بنیادوں پر زیادہ اسامیاں رکھی گئی ہیں اور بعض اضلاع کو نظرانداز کردیا گیا ہے ۔ مشتہر کردہ ملازمتوں کی تقسیم میں قواعد وضوابط کی پامالی کی ایک مثال بعض اخبارات میں شائع شدہ ‘محکمہءلائیواسٹاک اینڈ فشریز’ ، حکومت ِسندھ کی جانب سے بھرتی کا اشتہار ہے جس میں سندھ کے مختلف اضلاع کے لئے مختص ملازمتوں کی تعداد میں بے قاعدگی اور ناانصافی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔ مذکورہ اشتہار میں محکمے کی گریڈ 1 تا گریڈ 4 ، کی کل 244 اسامیوں کو مشتہر کیا گیا ہے جن میں سے وزیر اعلٰی سندھ کے آبائی ضلع دادو کے لئے کل 31 اسامیاں رکھی گئیں ہیں جب کہ کراچی کے 7 اضلاع ، کراچی ایسٹ ، کراچی ویسٹ ، کراچی ساؤتھ، کراچی سینٹرل ، ملیر، کورنگی اور کیماڑی کے لئے صرف 10 اسامیاں رکھی گئیں ہیں ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان بھرتیوں کے سلسلے میں کراچی کے 7 اضلاع کو 1 ہی ضلع تصوّر کیا گیا ہے اس طرح دادو کے 1 ضلع کے لئے مختص 31 اسامیوں کے مقابلے میں کراچی کے 7 اضلاع کے لئے محض 10 اسامیاں مختص کرنا سندھ کے شہری اضلاع کے نوجونوں پر روزگار کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے جو شہری اضلاع کے عوام میں مایوسی اور بےچینی کا سبب بن سکتا ہے ۔

Leave a reply