فیفا کانگریس اجلاس میں پاکستان کی معطلی برقرار، مزید بین الاقوامی پابندیوں سے بچ گیا

0
116

فیفا کانگریس اجلاس میں پاکستان کی معطلی برقرار، مزید بین الاقوامی پابندیوں سے بچ گیا۔
اجلاس میں پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک شریک ہوئے ۔کانگریس نے بیورو کی جانب سے 30 مارچ کو عائد معطلی کی توثیق کر دی۔مخصوص مدت کیلیے پاکستان پر پابندی کا سخت فیصلہ کرنے سے گریز کیا گیا۔

شفاق گروپ کی جانب سے قبضہ کے بعد سے پاکستان کی رکنیت معطل ہے۔کانگریس کے فیصلے کی رو سے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کام جاری رکھے گی۔فیفا کے مطالبات پورے ہونے تک پاکستان کی معطلی جاری رہے گی۔قبضہ ختم ہونے پر چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی کی مثبت رپورٹ پر معطلی ختم کر دی جائے گی۔

Leave a reply