اعظم گڑھ:فلسطینیوں کے لیے پرچم گھرپرکیوں لہرایا؟پولیس نے نوجوان کوگرفتارکرلیا:کیا گھٹیاالزام لگائے؟وجہ سامنےآگئی ،اطلاعات کے مطابق نماز جمعہ کے بعد فلسطین کا پرچم اپنے گھروں اور گاڑیوں پر لہرانے کی اپیل عوام سے کرنا ایک ہندوستانی کو مہنگا پڑ گیا اور اسے اس کے عوض جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔

یہ حیرت انگیز واقعہ ہندوستان کی شمالی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں پولیس نے ایک ایسے مسلمان شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی مخالفت اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مقصد سے سوشل میڈیا پر عوام سے یہ اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور گاڑیوں پر فلسطینی پرچم لہرائیں۔

ادھر اس حوالے سے اعظم گڑھ ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سدھیر کمار سنگھ نے بتایا کہ یاسر اختر نامی ایک شخص کو فلسطین کا پرچم گھروں اور گاڑیوں پر لہرانے کی اپیل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس افسر کے مطابق یاسر اختر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پیغام پوسٹ کیا تھا ، جس میں اس نے اپنے گاؤں کے رہائشیوں سے جمعہ کی نماز کے بعد فلسطینی پرچم لہرانے کی اپیل کی تھی۔

پولسی کا کہنا ہے کہ یاسر اختر کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے

Shares: