لاہور سے مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار:لاہورکی کن بڑی سیاسی شخصیات سے رابطے تھے؟تفتیش شروع

0
69

لاہور:لاہور سے مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار:لاہورکی کن بڑی سیاسی شخصیات سے رابطے تھے؟تفتیش شروع،اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اداروں نے لاہور کے علاقہ نشترکالونی سے ایک بھارتی جاسوس کوگرفتارکرلیا ہے ، جس کےبارے میں اہم انکشافات کا سلسلہ بھی جاری ہے

لاہورپولیس نے اس بھارتی جاسوس کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نشتر کالونی سےمبینہ بھارتی جاسوس گرفتار کرلیا گیا

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص سےتفتیش کی تواس نے اپنا نام ندیم ولدجن مند بتایا،مشکوک شخص نےبتایااحمدپورشرقیہ سےآیا،بھارت کارہائشی ہے اور گھریلوجھگڑےکی وجہ بارڈرکراس کر کےپاکستان آیا۔

پولیس نے کہا مشکوک شخص سے3بھارتی اخبار،ماچس،کپڑے برآمدہوئے، بعد ازاں ندیم کوتفتیش کےلیےسی ٹی ڈی کےحوالےکردیاگیا ہے۔

ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بھارتی جاسوس کی لاہور میں مصروفیات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ اس دوران بھارتی جاسوس کن کن لوگوں کو ملا ہے اورکن سے رابطے ہیں ، یہ بھی پتا چلا ہےکہ پولیس اس بات کا بھی پتہ لگارہی ہے کہ بھارتی جاسوس کہیں کسی سیاسی ،مذہنی یا سماجی شخصیات کا تو پیچھا نہیں کررہا تھا

Leave a reply