وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔جس میں صوبے کے وسائل میں اضافے کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیامختلف محکموں نے وسائل بڑھانے کے لئے سفارشات پیش کیں ۔ صوبے کے وسائل میں اضافے کیلئے آؤٹ آف دی باکس حل کی ہدایت دی گئی۔
عام آدمی پر معاشی بوجھ کم کرنے کے لئے اقدامات کا حکم دیا گیا۔ بجٹ میں کورونا ٹیکس ریلیف قابل عمل انداز میں جاری رکھنے کا حکم بھی دیا گیا۔اگلے بجٹ میں 50ارب روپے سے زائد کورونا ٹیکس ریلیف کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔رواں بجٹ میں 25سے زائد سروسز پر ٹیکس ریلیف دیا گیاتھا۔ اگلے بجٹ میں مخصوص سروسز پر ٹیکس کی شرح مزید کم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
غریب اور لوئر مڈل کلاس کو ریلیف فراہم کیا جائےگا – پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام دوست اور غریب پرور پالیسیاں بنا رہی ہے-کم ازکم ٹیکسز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل کیاجائے-روایتی طریقہ کار کی بجائے اچھوتے انداز میں وسائل میں اضافے پر توجہ دی جائے-
عام آدمی کو ریلیف دینا ہمارا مشن ہے-
اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی، بورڈ آف ریونیواور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے بریفنگ دی ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول اور مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ نے بھی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت،سید حسین جہانیاں گردیزی، سردار محسن لغاری،میاں اسلم اقبال، ملک محمد انور ،مراد راس، چیف سیکرٹری، سینئرممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ او رمتعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کی اجلاس میں شرکت کی۔








