پی ٹی آئی نے شرح ترقی بڑھاکر بیان کی :شہباز شریف کا طعنہ

0
31
شہبازشریف وزیراعظم تودوراب وہ ایم این اے بھی نہیں بن سکتے

لاہور:پی ٹی آئی نے شرح ترقی بڑھاکر بیان کی :شہباز شریف کا طعنہ ا،طلاعات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے سال اصل شرح ترقی 1.9 فیصد کا عدد بڑھا کر 3.3فیصد دکھایا

شہازشریف نے طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اس دعوے پر اسٹیٹ بینک نے بھی اعتراض اٹھایا ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس سال بھی جھوٹ بولا ہے، شرح ترقی اس سال بھی غیرحقیقی ہے، غیرجانبدار معاشی ماہرین پاکستانیوں کی آمدن میں کمی کا بتا رہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ پی ٹی آئی 2 کروڑ افراد کو بدترین غربت میں دھکیل چکی، عمران خان اس ملک کو صرف اپنے دوستوں کے لیے چلا رہے ہیں

شہبازشریف نے کہا کہ ٹھیک ہے ترقی ہورہی ہے لیکن اعدادوشمارکوبڑھا کرپیش کیا گیا ہے

Leave a reply