کھانسی کی دوا کھانےسےتین بہن بھائی جاں بحق:ماں کی گود خالی ہوگئی

0
64

ملتان: کھانسی کی دوا کھانےسےتین بہن بھائی جاں بحق:ماں کی گود خالی ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق ملتان میں اتائی نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، دو روز کے دوران تین بہن بھائی اتائی کی دوا سے چل بسے۔

ملتان کے علاقے حامد پور کنورہ کا رہائشی خادم حسین اپنے بچوں کی کھانسی کی دوا لینے جمعہ کو ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے پاس گیا اور بچوں کو دوا کھلائی، دوا کھاتے ہی تینوں بچوں کی حالت بگڑ گئی، چند منٹوں میں ہی 7 سالہ طاہرہ دم توڑ گئی جبکہ 9 سالہ دانش نشتر اسپتال کے راستے میں اور 5 سالہ منیب آج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ملتان پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کی موت سے بچوں کی ماں سمیرا کی گود خالی ہو گئی۔

چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان کے مطابق ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، کلینک سیل اور دوائیاں قبضہ میں لے کر پی ۔ ایم ۔ ڈی ۔ سی ایکٹ 28 ون اے ، دفعہ 419 اور 420 کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب تینوں بچوں کا نشتر اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کر کے معدے کے اجزاء پنجاب فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں

Leave a reply