طورخم بارڈر پر خوگہ خیل قوم کے عوام کا این ایل سی اور ایف بی آر حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے برکت اللہ شینواری نے کہا کہ 25 مئی تک ایف بی آر حکام خوگہ خیل قوم کے ساتھ کی گئی معاہدے کو عملی جامہ پہنایا جائے اور ان کی ساتھ کی گئی معاہدے پر عمل درآمد کریں بصورت دیگر 26 مئی سے طورخم بارڈر پر این ایل سی اور ایف بی آر جانب سےٹرمینل پر تعمیراتی کام زبردستی بند کرینگے۔

جس کی زمہ داری ایف بی آر حکام پر عائد ہوگی احتجاجی مظاہرہ کے موقع پربرکت شینواری اور دیگر مقررین نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ ایف بی آر حکام خوگہ خیل قوم کے ساتھ کی گئی معاہدے پر عمل کریں اور ان کو اپنے حقوق دی جائے

Shares: