اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے اتحادی جماعت تحریک انصاف سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ڈیرہ غازی خان یا میانوالی سمجھ کر ہی گجرات پر ترقیاتی فنڈ لگا دے-
باغی ٹی وی : مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت نے دس سال ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے رہنے کی وجہ سے گجرات کو نظر انداز کئے رکھا۔
پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی سے شکوہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی حکومت خدارا ڈیرہ غازی خان یا میانوالی سمجھ کر ہی گجرات پر ترقیاتی فنڈ لگا دے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس ابھی موجود ہے، احتیاط کریں ، ایس او پیز پر عمل کریں اور ان سے پوچھیں جن کے عزیز بچھڑ گئے۔