حکومت عوام کو ریلیف دینے کے متعلق اہم اقدام کر رہی ، وزیر خزانہ

باغی ٹی وی :وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نےاس بار سخت رویہ اپنایا،موجودہ حکومت نےچندٹارگٹڈچیزوں پرتوجہ دی.حکومت نےایکسپورٹ انڈسٹری پرزیادہ توجہ دی،

حکومت نےایکسپورٹ انڈسٹری،زراعت اورتعمیرات سیکٹر پرزیادہ توجہ دی.حکومت کی توجہ اب مہنگائی کم کرنےپرہوگی.زراعت کےحوالےسےقلیل المدتی منصوبوں پرکام ہورہاہے.حکومت عام آدمی کیلئےمختلف اسکیمزلےکرآرہی ہے،

شوکت ترین کاکہنا تھا کہ ایکسپورٹ میں مزیداضافےکیلئےاقدامات کررہےہیں.اوورسیزپاکستانیزوزیراعظم عمران خان سے محبت کرتے ہیں.اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان میں ریکارڈپیسےبھجوائےجس نےملکی معیشت کوسہارادیا،

ان کا کہنا تھا کہ امیراورغریب کیلئےایک جیسی گروتھ ہونی چاہیے،تنخواہ داروں پرٹیکس بڑھانےکی آئی ایم ایف کی تجویزقبول نہیں کی.آئی ایم ایف کےساتھ اس تجویزپربات چیت جاری ہے،

Shares: