عمران خان کو نہ روکا تو گھرگھرکپتان کا کونسا ویژن پہنچ جائےگا؟بلاول نے بتادیا

0
52

کراچی : عمران خان کو نہ روکا تو گھرگھرکپتان کا ویژن پہنچ جائےگا:بلاول بھی بول اٹھے،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سیاسی اتحادی جماعتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ عمران خان کا راستہ روکیں وگرنہ عمران خان کاویژن آف مہنگائی گھر گھر پہنچ جائے گا

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑ کر شوکت عزیز اور پرویز مشرف کی طرح باہر چلے جائیں گے، عمران خان کو اپنے معاشی جرائم پر عام آدمی سے معافی مانگنا ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کےمحسن ڈکٹیٹرپرویزمشرف کے دورمیں شرح غربت 50 فیصد تھی، عمران خان مشرف کے ہدف کے تعاقب میں ملک کو تباہی کی جانب لے جارہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب ابوصدر تھے تواس وقت ملکی اداروں نے ترقی کی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ملک کو یا آصف علی زرداری آگے لے جاسکتے ہیں

Leave a reply