وفاقی دارالحکومت میں سرکاری زمینوں پر قبضے کا معاملہ سامنے آیا۔سی ڈی اے کے مختلف شعبہ جات کے افسران کی مبینہ ملی بھگت، محکمانہ کارروائی نہ ہوئیں۔انکوائریز کو مسلسل دبانے کی وجہ سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے دوبارہ متحرک ہو گئے۔ سال 2016 سے جاری انکوائری میں 26 افسران کو ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز جاری دیا گیا۔
ایف آئی اے نے ایچ ارڈی حکام کو 18 مئی 2021 کو مراسلہ لکھ ڈالا۔ ایچ ارڈی کانفیڈنشل ونگ نے طلب کردہ 26 افسران کو 27 مئی کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کے لئے اطلاع کردی گئی۔اس ضمن میں باقاعدہ طور ایک لیٹر جاری کیا گیاہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کانفیڈنشل وحیدعباس بھٹی۔ڈپٹی ڈائریکٹر لیبرریلیشن ریاض خان،ڈپٹی ڈائریکٹرون ونڈواپریشن یاسرلطیف گل کو طلب کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ میاں دبیر، اسٹنٹ ڈائریکٹرز انفورسمنٹ اقبال مغل،بدرمقصودطلب کیے گئے۔قائمقام اسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیو چوہدری شاہدحسین، انسپکٹرز انفورسمنٹ عثمان لاشاری، بابرسہیل شاہدخان،ظفرشاہ،عمران اللہ،ارشدمحمودسب انسپکٹرز انفورسمنٹ بلال ظفرملک۔افتاب نذر، محمد جہانزیب۔شاہدخان، شاہداقبال۔عبدالحمید،سپروائزر انفورسمنٹ ضیاء محمود،امیرجان، فخرشاہ، مختیارحسین
ندیم شہزاد،مظہرحسین،شاہدکاظمی،قائمقام سپروائزر محمد اقبال کے نام شامل ہیں۔
افسران کو 27 مئی 2021 کوانکوائرئ افسر اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔ طلب کردہ 26 افسران ایف آئی دفتر اسلام آباد زون سیکٹر جی 13/3 میں پیش ہونگیں۔انفورسمنٹ کے طلب کردہ بہت سارے افسران پرسال 2015 میں بھی ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا
مقدمہ وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری شکایت پر درج کیاگیا۔
افسران پر سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کی سہولت کاری کے الزام ہے۔نامزد دو افسران کے علاوہ باقی سب افسران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔کچھ افسران متعلقہ مقدمہ میں جیل بھی کاٹ چکے۔ افسران کے ضمانت قبل از گرفتاری بھی مسترد کی گی تھی۔اس وقت تمام افسران ضمانت پر ہیں ۔افسران نے متعدد بار مقدمہ ختم کرنے اور خود کو بری کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ہیں۔
افسران پرشفاانٹرنیشنل ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سرکاری زمین پر غیرقانونی قبضے کا الزام ہے۔متعقلہ افسران پر نالے کا رخ تبدیل کرنے، اضافی عارضی تعمیرات۔تہہ خانے میں تعمیرات اوراحاطہ میں میڈیکل کالج کا قیام وملی بھگت کا الزام ہے۔ایف آئی اے افسران چھان بین سوال وجواب اور بیانات ریکارڈ کریں گے۔