اگلے انتخابات کب ہوں گے ، گورنر پنجاب نے نیا انکشاف کر دیا

0
43

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کا بیان انشاء اللہ حکومت آئینی مدت کا آخری دن بھی پورا کر یگی ۔2023سے پہلے الیکشن ہونگے نہ ہی حکومت کہیں جانیوالی ہے۔ملکی ترقی و استحکام کیلئے تمام حکومتی ادارے ایک پیج پر ہیں ۔ موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ۔عمران خان عوام کے حقیقی لیڈر ہیں مخالفین کے دبائو میں نہیں آئینگے۔ سفارتی اور معاشی سمیت ہر شعبے میں پاکستان آگے بڑھ رہاہے ۔

تحر یک انصاف ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے عوام ہمارے ساتھ ہیں ۔نئے مالی سال کے دوران معیشت مزید تیزی سے ترقی کر ے گی ۔ الحمد اللہ آج ملکی معیشت مستحکم ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہے۔ ملکی ترقی اور خوشحالی میں اورسیز پاکستانیوں کا بھی مثالی کردار ہے ۔ روشن ڈیجیٹل پاکستان سے تر سیلات میں مسلسل ا ضافہ ہورہا ہے ۔احساس اور ہیلتھ کارڈ جیسے پروگرام حکومتی غر یب دوستی کا ثبوت ہے ۔

Leave a reply