کراچی ویسٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے ہونے والے قتل کا معمّہ حل کرلیا ، مرکزی ملزم گرفتار

ویسٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے ہونے والے قتل کا معمّہ حل کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق مورخہ 17 مئی 2021 کو ذاتی دشمنی کی بناہ پر گھر میں موجود خاتون عطیہ عرف سونیا زوجہ دلدار کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا،مقتولہ کے بھائی علی محمد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ الزام نمبر 542/2021 بجرم دفعہ 302/34 تھانہ اورنگی میں درج کیا گیا،ملزم نے نہایت ہوشیاری سے خود اپنی زوجہ کو قتل کیا اور اپنے دشمن قبیلہ کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی مقتولہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کروا دیا،ایس ایچ او اورنگی کی مسلسل محنت اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کی مدد سے مرکزی ملزم دلدار علی ولد دہدارعلی کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنی زوجہ عطیہ عرف سونیا کے قتل کا اعتراف کیا۔
ملزم کو ضابطہ کے تحت گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments are closed.