پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ کو سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی کنگنا رناوت قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی : حال ہی میں ایک انٹر ویو میں نوشین شاہ نے سوشل میڈیا پر شادی کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس میں اُنہوں نے اپنے ہی ملک کے لیے نازیبا لفظ کا استعمال کیا تھا۔

بعد ازاں انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے شادی کے لیے والدہ کی طرف سے ملنے والے مستقل دباؤ پر بات کی۔

نوشین شاہ نےاپنی اسٹوری میں ملک کے لیے بھی نامناسب لفظ کا استعمال کیا اور لکھا کہ ایسا صرف یہیں ہوسکتا ہے کہ اگر آپ شادی شدہ نہ ہوں تو آپ کی والدہ کی طرف سے یہ بات آپ کو ہر روز یاد کروائی جائےکہ شادی کرلو ، شادی کرلو نہیں کرنی بھئی شادی معاف کرو۔

نوشین شاہ کا پاکستان مخالف بیان دیکھنے کے بعد جہاں شوبز ستارے بھڑکے تو وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی آگ بگولہ ہو گئے-

سوشل میڈیا صارف نے نوشین شاہ کے بیان پر تبصرے کرتے ہوئے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انمول نامی صارف نے لکھا کہ نوشین شاہ بالکل کنگنا رناوت کی طرح بول رہی ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس بیان کے بعد نوشین شاہ پاکستان کی کنگنا رناوت ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ جو اداکار پاکستان کی عزت نہیں کرسکتے اُنہیں تو ملک بدر ہی کردینا بہتر ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ نوشین شاہ کے بیان سے اُن کی تربیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک اور والدہ کی کتنی عزت کرتی ہیں۔

صارف نے کہا کہ جب وہ عوامی سطح پر اپنے ملک اور والدہ کی عزت نہیں کرسکتیں تو اکیلے میں کیا خاک کرتی ہوں گی۔

بلاگز بائے مونا نے کہا کہ نوشین شاہ کو زبان سنبھال کر بات کرنی چاہیے۔

ایک صارف نے کہا کہ یہ لوگ جس تھالی میں کھاتے ہیں، اُسی میں چھید کرتے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ اسے بولیں پاکستان سے دفع ہو جائے اور اسرائیل چلی جائے-

جبکہ ڈیزائنر عمر سعید نے نوشین شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہاں جب شادی نہیں ہو پاتی کوششیں کر کر کے تو پھر یہی کہنا پڑتا ہے عزت بچانے کے لئے-

نوشین شاہ نے عمر سعید کی اس پوسٹ پر شدید ردعمل دیا-

کامیڈین اور میزبان عدیل امجد نے اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑجانے کا مشورہ دیا اور لکھا کہ آپ کہہ رہی ہیں والدہ جان چھوڑدیں جس دن والدہ نے جان چھوڑ دی آپ کی جان نکل جائے گی۔

جہاں لوگوں نے نوشین شاہ پر سخت تنقید کی وہیں صارفین نے نوشین شاہ کا ساتھ بھی دیا اور ان کے بیان کو ٹھیک قرار دیا-

Shares: