بالی ووڈ کے معروف اداکارسیف علی خان کا کہنا ہے کہ اچھا ہوا کہ وہ شاہ رخ خان ، سلمان خان اور عامر خان کی طرح کامیاب نہیں ہوئے۔
باغی ٹی وی : اداکارسیف علی خان نے بھی شاہ رخ ، سلمان اورعامرخان کی طرح متعدد فلموں میں کام کیا لیکن وہ ان کی طرح کبھی بھی کامیابی نہیں سمیٹ پائے۔
تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی کان اس حوالے سے کہتے ہیں کہ ان کا شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان کی طرح کامیاب نہ ہونا یا بڑا اداکار نہ بننا ان کے حق میں ہی بہترثابت ہوا۔
سیف علی خان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے حق میں اس لیے بہتررہا کیونکہ ان کو تجربات کرنے کے بہت سے مواقع ملے اور اداکاری کے میدان میں خود کومنوانے کے لیے بھی بہت سے پڑاؤ پارکیے جو بلاشبہ بہترین راستہ تھا۔
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب نے کہا کہ شاہ رخ ، سلمان اورعامرخان کو بڑا اداکارہی بننا تھا، شاید یہ ان کے بچپن کا خواب بھی ہو۔
سیف علی خان نے سینما سے متعلق مداحوں کو پُرامید رہنے کا کہا کہ سینیما کو کامیاب بنانے کے لیے کوئی ایک یا خاص راستہ نہیں۔
بھارتی اداکار نے کہا کہ اب مجھے بھی پیچیدہ کرداروں کی آفرزہورہی ہیں اور میرے لیے بھی سینیما بالکل تبدیل ہوگیا ہے۔








