پینٹا گان نے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کے متعلق بڑا دعوٰی کردیا
باغی ٹی وی :امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان حکام نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے امریکی افواج کو افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے میں مدد دینےکے لیے فضائی حدود اور زمین استعمال کرنے کی جازت دے دی ہے۔ اس بات کا دعویٰ انڈو پیسفیک افیئرز کے لیے امریکی نائب وزیردفاع ڈیوڈ ایف ہیلوے نے گذشتہ ہفتے امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ میں کیا۔
بحر الکاہل امور کے لیے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے دفاع ڈیوڈ ایف ہیلوے نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو گزشتہ ہفتے بتایا کہ امریکا، پاکستان سے اپنی بات چیت جاری رکھے گا کیونکہ اس کا افغانستان میں امن کی بحالی میں کلیدی کردار ہے۔
ڈیوڈ ہیلوے کے مطابق افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔رپورت میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے افغانستان میں امریکی موجودگی میں مدد کے لیے پاکستان کے اوپر فلائٹ اور زمین کے استعمال کی اجازت بھی دے دی ہے
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال 11 ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
امریکا اور طالبان کے درمیان گزشتہ سال 29 فروری کو افغان جنگ کے خاتمے اور امریکا کی طویل ترین جنگ کے بعد امریکی فوج کو واپس بلانے کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔