کراچی کے علاقے شاہ لطیف سے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ڈاکیتوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ڈاکوؤں کا ایک ساتھی فرارہوگیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 6 میں ڈکیتی واردات کی اطلاع پر پولیس کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ڈیڑھ ماہ کے دوران شاہ لطیف اور اسٹیل ٹاؤن میں 14 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا۔

گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، شہری سے کچھ روز قبل چھینا گیا موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود سے چوری کی گئی موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی۔

گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا، گرفتار ملزمان میں اختر اور اسد شامل ہیں۔

Shares: