خلیجی ریاست سلطنت عُمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے کہا ہے کہ ایران اور عُمان نے آبنائے ہرمز میں تیل برداراور دیگر تجارتی بحری جہازوں کی آمد ورفت جای رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سلطنت عُمان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئےوزیر خارجہ بن علوی نے کہا کہ ہم ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان ثالثی نہیں کررہے مگر موجودہ حالات میں ہم دوسروں کی نسبت آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد ورفت برقرار رکھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے سب کے ساتھ رابطے برقرار رکھے ہیں۔ تمام ممالک نے موجودہ بحران سے نکلنے اور خطے کے تحفظ و استحکام کی خواہش کااظہار کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں یوسف بن علوی نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر خطے کے استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ کوئی بھی غلطی یا غیر ذمہ دارانہ اقدام آبی ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کے ساتھ پوری دنیا کے لیے نقصان کاباعث بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کے تحفظ کے برطانوی مشن کے حامی ہیں: ڈنمارک