سفیر یا مداری،،، شمالی مقدونیہ کے اسرائیلی سفیر کے کرتب حیران کردیں
شمالی مقدونیہ کے لئے اسرائیل کے سفیر ڈان اوریان صدر سٹیوو پیڈارووسکی سے ملاقات میں سر کے بل کھڑے ہو گئے
تفصیلات کے مطابق شمالی مقدونیہ کے لئے اسرائیل کے سفیر ڈان اوریان نے 6 مئی کو عہدہ صدارت سنبھالنے والے سٹیوو پیڈارووسکی سے سفارتی آداب کے حوالے سے ایک غیر معمولی ملاقات کی۔
خبر کے مطابق اوریان ماضی میں جمناسٹک کھلاڑی رہ چکے ہیں اور پیڈارووسکی کے ساتھ ملاقات میں وہ سر کے بل کھڑے ہوئے۔
پیڈارووسکی نے ملاقات کی تصویر کو ان الفاظ کے ساتھ اپنے فیس بُک صفحے سے شئیر کیا ہے کہ ” سرکے بل کھڑے اسرائیلی سفیر کی یہ تصویر نہ صرف ذریعہ الہام ہے بلکہ ورزش کی اہمیت اور بعض اوقات کس قدر مضحکہ خیز ہونے کی بھی عکاسی کرتی ہے”۔