لاہور:250 روپے کے تنازع پر لاہور کی خاتون قتل،معاملات مختلف صورت حال اختیارکرگئے،اطلاعات کے مطابق انسانی جان کی قیمت صرف 250 روپے،فیکٹری ایریا کے علاقہ میں لین دین کے تںازع پر خاتون قتل جبکہ شوہر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقہ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ شوہر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے،ربیعہ بی بی خاوند کے ساتھ الیکٹرونکس دکان پر آئی،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ معمولی تلخ کلامی پر ملازمین نے فائرنگ کردی،ربیعہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،مگر جانبر نہ ہو سکی،الیکٹرانکس شاپ کے ملازمین نے قسط کے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کی تھی

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے بھی دونوں فریقین کے درمیان تلخی کی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے اچانک معاملہ شدت اختیارکرگیا

Shares: