صلح کے بہانے مطلقہ بھابھی کو جیٹھ نے قتل کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی لاہور نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے قتل کی واردات میں ملوث جیٹھ گرفتار کر لیا

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن امیر عبداللہ خان نیازی کے مطابق مقتولہ انیس فاطمہ کا قاتل اس کے سابقہ شوہرکا بڑا بھائی محمد حسن گرفتار کر لیا گیا ہے مقتولہ انیس فاطمہ کو اس کے شوہر محمد حسین نے 3 سال قبل طلاق دے دی تھی،مقتولہ کا جیٹھ چند روز قبل اس کو شوہر سے صلح کے بہانے گھر سے ساتھ لے گیا تھا ملزم محمد حسن نے اپنی بھابی کو سابقہ رنجش کی بنا کرڈنڈوں سے شدید تشدد کرکے قتل کر دیا تھاانچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی حافظ تصدق حسین نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا،

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی طرف سے نشتر کالونی پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

لاک ڈاؤن، سخت سیکورٹی ،پھر بھی لاہور میں ڈکیت گروپ متحرک

واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنیوالے باپ بیٹا گرفتار

ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس، پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی کی دھمکیاں، صلح کے لئے بیوہ پر دباؤ

6 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس، عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی

حاملہ بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والا بے رحم شوہر گرفتار

لاہور میں مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

لاہور میں مردہ جانوروں کا گوشت عوام کو کھلانے والے ملزمان گرفتار

پولیس مقابلے میں مرنیوالے ملزمان کے لواحقین کا احتجاج

Shares: