لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے چوبرجی گراونڈ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے چوبرجی گراونڈ کو پرانی حالت میںایک ماہ کے اندر اندر بحال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ گراونڈ میں اورنج ٹرین کا کاسٹنگ یارڈ ختم کیا جائے گا۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ مکمل ہونے کے کئی سال بعد تک بھی مشینری کو محفوظ مقام پر منتقل نہیں کیاجاسکا تھا۔
یہ ہیوی مشینری اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے لئے چوبرجی گراونڈ میں کام کرتی رہی۔انہوں نے کہا کہ چوبرجی گراﺅنڈ میں پڑی کروڑوں روپے مالیت کی مشینری کی منتقلی کاکام جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور گراﺅنڈ کی پرانی حالت بحال کی جائے تاکہ یہاں شہری سیرو تفریح کے لئے آسکیں۔انہوں نے بتایا کہ چوبرجی گراﺅنڈ کی بحالی کے لئے پی ایچ اے کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی اور گراو¿نڈ کی بحالی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر چیف انجینئر عبدالرزاق چوہان نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمدعزیز تارڑ کو کاسٹنگ یارڈ پر بریفنگ دی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرار حسین ، شبیر حسین اور دیگرافسران بھی موقع پر موجود تھے۔فوٹوکیپشن:لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کو چوبرجی گراونڈ کے دورے کے موقع پر بریفنگ دی جارہی ہے۔