جی ایس پی پلس اسٹیٹس کامعاملہ اب کہا کھڑا ، ایکسپورٹ کہاں تک پہنچی ، وزیر خارجہ نے بتایا

باغی ٹی وی ؛ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، یورپی یونین پاکستان کا روایتی دوست اور بڑا معاشی شراکت دار ہے ،دو طرفہ روابط کی بنیاد جمہوری اقدار ،ہم آہنگی اور احترام پر استوار ہے،

اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان سے دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت ملی،معاہدہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی مضبوط بنیاد بنا،شعبہ جات میں ہمارے دو طرفہ تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں.

وزیر خارجہ نے کہا یورپی یونین کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے خواہشمند ہیں.یورپی یونین کے ساتھ پارلیمانی سطح پر روابط کے فروغ کے متمنی ہیں،جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے ایکسپورٹ کے حجم میں قابلِ ذکر اضافہ ہوا .

افغانستان کاکوئی فوجی حل نہیں،پاکستان نے ہمیشہ امن عمل کی حمایت کی ہے،ہماری سہولت کاری سے امریکہ طالبان امن معاہدہ ممکن ہوا .مذاکرات سے سیاسی تصفیہ ہی اس ضمن میں آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے،

شاہ محمود نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان اور یورپی یونین کا مشترکہ مفاد ہے،پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کاری کا اپنا کردار جاری رکھے گا،افغانستان کے اندر اور باہر ایسے عناصر ہیں جو امن اور سلامتی کی بحال نہیں چاہتے،ہمیں خرابی پیدا کرنے والے عناصر سے ہوشیار رہنا چاہیے،

افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر تشویش ہے، ہماری سہولت کاری سے امریکہ طالبان امن معاہدہ ممکن ہوا ،مذاکرات سے سیاسی تصفیہ ہی اس ضمن میں آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، افغانستان میں قیام امن پاکستان اور یورپی یونین کا مشترکہ مفاد ہے،

شاہ محمود کا کہنا تھا پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کاری کا اپنا کردار جاری رکھے گا،افغانستان کے اندر اور باہر ایسے عناصر ہیں جو امن اور سلامتی کی بحال نہیں چاہتے،ہمیں خرابی پیدا کرنے والے عناصر سے ہوشیار رہنا چاہیے،افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر تشویش ہے،

امریکی اور نیٹو افواج کا انخلاسے افغانستان سے منشیات کی پیداواراورترسیل کا مسئلہ بڑھ سکتا ہے،پاکستان افغانستان سے منشیات کی ترسیل روکنے کے لیے چوکیدار کے طورپر کھڑا ہے

Shares: