پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے پاکستانی سیاستدانوں کو اداکار قرار دیا-

باغی ٹی وی : گزشتہ روز یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے یاسر حسین سے پوچھا کہ ’اُنہیں بھارت کی کونسی اداکارہ یا اداکار پسند ہیں؟‘

یاسر حسین نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’اُنہیں بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی پسند ہیں۔‘

ایک مداح نے پوچھا کہ ’اُنہیں پاکستان کا کونسا اداکار پسند ہے؟‘

مداح کے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ ’پاکستان کے میرے پسندیدہ اداکار ہمارے سیاستدان ہیں۔‘

اسی دوران ایک مداح نے یاسر حسین سے پوچھا کہ ’اُنہوں نے اپنے ہاتھ کی سرجری کیوں کروائی تھی؟‘

مداح کے سوال کے جواب میں یاسر حسین نے بتایا کہ ’اُن کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا تھا۔‘

اسی دوران ایک اور مداح نے یاسر حسین سے پوچھا کہ ’اُن کے ہاتھ کے ساتھ کیسے حادثہ پیش آیا تھا؟سقاتھ ہی صارف نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا اور اقرا کے کپل کیوٹ ہے ماشاءاللہ-

یاسر حسین نے بتایا کہ ’موٹر بائیک سے اُنہیں حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے اُن کے ہاتھ میں فریکچر ہوا اور پھر مجبوراََ اُنہیں سرجری کروانی پڑی۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یاسر حسین نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ اُنہوں نے اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی ہے تاہم یاسر حسین نے یہ نہیں بتایا تھا کہ اُنہوں نے کس وجہ سے اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی-

Shares: