اسلام آباد انتظامیہ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ، کتنے افراد ہوئے گرفتار

باغی ٹی وی : اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا . آپریشن بھارہ کہو، چھتر، پھلگران، اور سملی ڈیم کے علاقے میں کیا گیا.آپریشن سی ڈے اے، بلڈنگ کنٹرول سیل، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مدد سے کیا گیا.

آپریشن کے دوران 5 غیر قانونی سوسائٹیز، 4 غیر منظور شدہ پلازے اور ایک اپارٹمنٹ سیل کیے گئے . اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق آپریشن میں 12 افراد کو دفعہ 144 کے تحت گرفتار کرلیا گیا،

اس سے قبل سی ڈی اے نے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف ٹمن گاؤں ترنول میں آپریشن کراکے اربوں روپے کی زمین واگزار کرا لی ۔سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے سیکٹر سی-16 میں سرکاری اراضی پر ہونیوالی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا

جس دوران قابضین کی طرف سے مزاحمت اور سی ڈی اے عملے اور پولیس پر پتھراؤ اورہوائی فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے میں چند اہلکار زخمی ہوئے اور سرکاری گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا۔ جس کے باعث آپریشن کو موخر کر دیا گیا

Shares: