لاہور:لاہور:شادی شدہ خاتون سےاجتماعی زیادتی:وزیراعلٰی پنجاب سخت غصےمیں آگئے:مجرموں کوگرفتارکرنےکاحکم ،اطلاعات کے مطابق گلشن راوی میں ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھانہ چوہنگ میں مقدمہ متاثرہ خاتون آرزو کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق سات ملزمان جہانگیر بٹ، شکیل بٹ، میاں آصف، رفاقت علی اور بابا سجاول وغیرہ نے زیادتی کی۔ زیادتی کے بعد ملزمان نے سڑک پر پھینک گئے تھے راہگیروں نے متاثرہ خاتون کو ہسپتال پہنچایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے جلد ملزمان گرفتار کر لیں گے آئی جی پنجاب نے خاتون سے زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیدیا.

وزیراعلیٰ نے پولیس کوہدایت کی ہے کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے مجرموں کوگرفتارکرے اورایسی سزا دے کہ ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں

Shares: