کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈاکووں سے نجات کے لیے سندھ رینجرز سے مدد لی جائے اندورن سندھ کے لوگ ڈاکووں کی جانب سے آئے دن کی وارداتوں سے شدید پریشان ہیں،سندھ میں بلخصوص کچے کے جنگلات میں ڈاکو راج قائم ہیں جن کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے،ڈاکووں کے یہ گروہ بھتہ اور تاوان کی مد میں غریب سندھیوں کو دن دہاڑے اغواکررہے ہیں اور پیسہ نہ دینے پر ان پر کی گئی تشدد کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کردیتے ہیں جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ لوگ کس قدرطاقتور ہے لہذا ایسے ناسوروں سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کے ساتھ رینجرزکا تعاون ہونا بہت ضروری ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ڈیفنس آفس سے جاری کردہ بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے سندھ میں ڈاکووں کی جانب سے وارداتوں میں اضافے کی خبریں سن رہے ہیں عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے یہ ڈاکو نہ صرف لوگوں کا مال لوٹتے ہیں بلکہ ان کے ہاتھوں غریب لوگوں کی بہن بیٹیوں کی عزتیں بھی محفوظ نہیں ہیں،ایاز میمن کا کہناتھا کہ سندھ میں ڈاکو راج کی وجہ سے یہاں کے چھوٹے بڑے شہروں میں اغوابرائے تاوان ،چوری ڈکیتی اور لوٹ مار جیسے واقعات معمول کا حصہ بنتے جارہے ہیں،جو کہ پولیس اور انتطامیہ کی جانب سے انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،کیونکہ جب غریب لوگوں کو ان کے عزیزوں کے اغوا کے بعد نامعلوم لوگوں کی جانب سے کال کے زریعے لاکھوں روپے وصول کیا جاتا ہے تو یہ متاثرہ لوگ پولیس کے پاس ہی جاتے ہیں ، انہوں نے مزید کہاکہ ضروری ہے کہ سندھ رینجرز جن کے عظیم کارنامے شہر قائد کے امن کے لیے سب کے سامنے موجود ہیں ایسے میں یہ ہی کہاجاسکتاہے کہ سندھ میں ڈاکو راج کا خاتمہ رینجرز ہی کرسکتی ہے۔

سندھ میں ڈاکو راج کا خاتمہ رینجرز ہی کرسکتی ہے ، ایاز میمن موتی والا
Shares: