تھانہ راجنگ کے علاقے قصبہ راجہ جنگ میں 3 افراد قتل،ایک زخمی،علاقے میں کہرام

0
42

تفصیلات کے مطابق تھانہ راجہ جنگ قصور کے علاقے قصبہ راجہ جنگ میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجہ میں 3 افراد قتل اور ایک زخمی ہو گیا رات 9 بجے کے قریب اظہر ثانی یسین ثانی ایڈووکیٹ اپنے ڈیرے پر اپنے گن مینو وہ ایک مہمان عورت کے ساتھ بیٹھا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں سی جی ون ٹو فائیو پر چار افراد آئے جنہوں نے ڈیرے میں داخل ہوتے ہیں ۔

آٹومیٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں اظہر یسین ثانی ایڈووکیٹ ان کا گن مین رانا مشتاق اور ان کے ہاں آئی مہمان عورت جانبحق ہو گئی ۔
جبکہ فائرنگ سے ایک افراد زخمی بھی ہوا
فائرنگ سے علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ۔

پولیس تھانہ راجہ جنگ نے بھاری نفری کے ساتھ موقعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور کاراوئی کا آغاز کر دیا ہے۔اس سے چند ماہ قبل بھی اظہر یسین ثانی پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے ۔اہل علاقہ نے قاتلوں کو جلد سے جلد پکڑنے کی استدعا کی ہے ۔

Leave a reply