دنیا کا نمبر ون باؤلر نمبر ون بلے باز بابر اعظم کے بارے میں‌کیا کہتا ہے

باغی ٹی وی :بابر اعظم کے بارے میں آسٹریلیا کے فاسٹ بالر نمبر ون پیٹ کمنز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ابھی تک جن بلے بازوں کو باؤلنگ کرائی ہے ان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مشکل ترین بیٹسمین ہیں

اپنے ایک نٹرویو میں نمبر ون گیند باز پیٹ کمنز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر ٹیم میں ایک دو کھلاڑی ہوتے ہیں جن کو بالنگ کرانا مشکل ترین ہوتا ہے اور بابر اعظم ان میں سے ایک ہے جو مشکل ترین ہے .

آسٹریلین گیند باز کا کہنا تھا کہ ایسے کھلاڑی دنیا میں بہترین پلیئر کا درجہ رکھتے ہیں کیونکہ ان کی کوئی کمزوری نہیں ہوتی۔ آسٹریلوی کھلاڑی کا کہنا تھا جب ہر ٹیم ایسے کھلاڑے ہوتے ہیں‌جو بہت مشکل ہوتے ہیں تو پھر ان کا سامنا کرنا ہوتا ہے . اور اس وقت کامیابی کافی معنیٰ اور اہمیت رکھتی ہے .

انہوں نے بھارت،انگلینڈ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کو بھی مشکل قرار دیا۔
خیال رہے کہ کرکٹ رینکنگ میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم نمبر ون ہیں اور یہ اعزاز ان کے پاس بھارتی کپتان کوہلی کو بچھاڑنے کے بعد ہے . تازہ ترین رینکنگ میں بھی وہ اب تک اسی درجے پر براجمان ہیں‌.

پی ایس ایل کے مستقبل پر شدید خطرات منڈلانے لگے

Shares: