ایبٹ آباد بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا بگنوتر کی نامی گرامی اور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم بگنوتر کے بھائی سردار ریاض طویل علالت کے بعد انتفال کر گئے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت سیکڑوں اشک بار آنکھوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک،تفصیلات کے مطابق گلیات کی یونین کونسل بگنوتر کے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم بگنوتر سردار دلنواز کے بھائی سماجی شخصیت سردار ریاض جو کہ کافی عرصے سے علیل تھے ۔

گزشتہ روز طبیعت زیادہ ناساز ہونے پر ہسپتال میں دم توڑ گئی سردار ریاض کی وفات پر جہاں اہلیانِ بگنوتر افسردہ ہیں وہی سماجی اور سیاسی شخصیات بھی ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں سردار ریاض ایک خوش اخلاق اور با کردار شخص تھے جن کی کمی شاید ہیں اب پوری ہو سکے سردار ریاض گزشتہ روز دن گیارہ بجے بگنوتر کیالہ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحوم کی قبر کی منزلوں کی آسانی اور ان کے درجات بلند کرنے کے لئے دعا بھی کی

Shares: