اسلام آباد /گلگت بلتستان:کپتان کا گلگت بلتستان :سیاحت کے میدان میں انقلاب آگیا :نارتھ ایئر کو سول ایوی ایشن سے لائسنس مل گیا ا،طلاعات کے مطابق کرونا کی وباء کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سیاحت کے فروغ کے لیے حالیہ لانچ ہونے والی ایئر لائن ’نارتھ ایئر‘ کو لائسنس دے دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھاتے ہی ملک میں سیاحت کے شعبے کو فروخت دینے کی بات کی تھی۔ انتظامیہ کے حالیہ اقدامات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اس حوالے سے نہایت سنجیدہ ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نارتھ ایئر کو ٹورازم پروموشن اور ریجنل انٹی گریشن (ٹی پی آر آئی) کا لائسنس دے دیا ہے۔ مستقبل قریب میں نارتھ ایئر کی گلگت، اسکردو، گوادر اور چترال کے لیے پروازیں چلیں گی۔
Launch of new privately-owned Pakistani airline named "North Air" planned with initial destinations including Islamabad, Gilgit, Skardu, Chitral and Gwadar.
Details: https://t.co/46JfD6AE6P pic.twitter.com/R7vO1hRToL
— Pakistan Aviation News 🇵🇰 (@avpak3) May 20, 2021
گلگت سے باغی ٹی وی کے نمائندہ عبدالستاربلتی کے مطابق ابتداء میں ایئر لائن کی چاروں پروازیں اسلام آباد سے اڑان بھریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے گلگت بلتستان کے لوگوں کوبہت زیادہ خوشی ہوئی ہے اوراس وجہ سے سیاحت میں اضافہ ہوگا اوراس علاقے کے غریب لوگوں کو بھی روزگار کے مواقع حاصل ہوسکتے ہیں
عبدالستاربلتی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ان فیصلوں کی بدولت علاقے میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی آئی ہے اورلوگوں نے اس حکومت سے اپنی امیدیں بھی وابستہ کرلی ہیں
عبدالستاربلتی کہتے ہیں کہ اگلے مرحلے میں لاہور اورکراچی سے بھی براہ راست نارتھ ایئرلائنز اپنی پروازوں کواڑانے کا منصوبہ رکھتی ہے
باغی ٹی وی کے رپورٹرعبدالستاربلتی کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز اسلام آباد سے گلگت ، دوسری پروازاسلام آباد سے اسکردو ، تیسری پرواز اسلام آباد سے چترال اورچوتھی پرواز اسلام آباد سے گوادر کے لیے جایا کرے گی
عبدالستاربلتی کے مطابق نارتھ ایئرہنزہ وادی کے ایک معروف بزنس مین نظیم الامین کا منصوبہ ہے اوروہ علاقے کی عوام کے لیے بہترین سفری سہولیات بہم پہنچانے کی خواہش رکھتے ہیں
ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حالیہ لانچ ہونے والی اس ایئرلائن کا ہیڈ آفس قائم کردیا گیا ہے۔ ابتداء میں نارتھ ایئر کی چاروں پروازیں اسلام آباد سے اڑان بھریں گی۔