ریاض:سعودی شہزادے اورسعودی جنرل کو قید کردیاگیا،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں ایک شہزادے کو دو سال قید اور ایک لاکھ ریال جب کہ ایک میجر جنرل کو 8 سال قید اور ایک لاکھ 60 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق انسداد بدعنوانی اتھارٹی نے متعدد مقدمات میں میجر جنرل اور شہزادے سمیت اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزائیں کرپشن، جعلی اسناد، بدعنوانی، اثر و رسوخ کا ناجائز استعمال اور دیگرجرائم ثابت ہونے پر سنائی گئی ہیں۔
فوجداری عدالت نے جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے ایک شہزادے کو دو سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہےاسی جرم میں مدد کرنے پر ایک سرکاری افسر کو ڈیڑھ سال قید اور 50 ہزار ریال کی سزا سنائی گئی ہے۔