مودی سرکار کا جھوٹ پھیلانے کا ایک اور نیٹ ورک پکڑا گیا
باغی ٹی وی :انتہاپسند مودی سرکار کا جھوٹ پھیلانے کا ایک اور نیٹ ورک پکڑا گیا.بھارت نے جعلی فیکٹ چیک ویب سائٹ سے جھوٹ پھیلانے کا کاروبار شروع کر دیا.جعلی خبروں کو ڈھونڈنے والی امریکی کمپنی ڈی آر ایف لیب نے بھانڈا پھوڑ دیا،
مودی سرکار نے کینیڈین کمپنی کے ذریعے جعلی خبریں ڈھونڈنے کیلئے فیکٹ چیک ویب سائٹ بنائی.ویب سائٹ سے جعلی خبروں کے ذریعے عالمی رائے عامہ کو بھارت کے حق میں کیا جاتا تھا.50سے زائد بھارتی سفارتکار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ان خبروں کو شیئر کرتے رہے،
ویب سائٹ کے ذریعے مودی سرکار کے مخالفین کو برا بھلا بھی کہا جاتا تھا.جعلی خبریں پھیلانے والی اس ویب سائٹ کے ساتھ بھارتی حکومت کے کئی معاہدے بھی ہیں،
اس سے قبل ای یو ڈس انفو لیب نے بھی جعلی خبریں پھیلانے والے بھارتی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا تھا.بھارتی گروپ سری واستوا نے پاکستان کے خلاف عالمی رائے بدلنے کی کوششوں کے سلسلے میں جو جعلی ویب سائٹس اور فورمز بنائے سائوتھ ایشن ڈیمو کریٹک بھی اس کا حصہ تھا۔
فورم 2011 میں بنا اور ایک عرصے سے پاکستان کو ہدف بنا رہا تھا۔ فورم تنقیدی پروگراموں کے انعقاد کے لئے لابنگ کرتا آ رہا ہے۔ انفو لیب کے بے نقاب کرنے پر فورم کے تمام ڈائریکٹرز مستعفی ہو گئے، استعفی دینے والوں میں اہم رکن کرسٹین فیئر بھی شامل ہیں۔