لاہور:پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہونگی؟مراد راس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلباکی موجوں پرپانی پھیردیا،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے ایسی خبرعام کردی کہ طلبا کی موجیں ختم ہوگئیں اوروہ اتنی سی بات پرخفا بھی ہوگئے ،
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ ایک طرف گرمی کی شدت میں اضافہ تو دوسری جانب کورونا وائرس کا خطرہ، پنجاب میں طلبا کے لئے امتحانات کی تیاری کے لئے بھی وقت قلیل ہے، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کم سے کم کرنے کا فیصلہ کیاگیا، اس بار گرمیوں کی چھٹیاں دو سے تین ہفتوں کے لیے ہوں گی۔
پنجاب میں ہونے والی گرمیوں کی چھٹیاں کے بارے صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا بہت نقصان ہوچکا الہذ 7 جون سے پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولے جارہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد راس کا مزید کہناتھا کہ اس بار تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کم ہوںگی،ہو سکتا ہے گرمیوں کی چھٹیاں صرف2 یا3 ہفتوں کیلئے ہوں،اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا ہے، لاہور میں 16 ہزار ٹیچرز اور 4 ہزار نان ٹیچرز سٹاف ہے جنہیں ویکسین لگائی جائے گی۔