لاہور:شاہد خاقان عباسی نے پیپلزپارٹی کی پھرتذلیل کردی:ایسی بات کہہ دی کہ پی پی والے دیکھتے ہی رہ گئے ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم اورنوازشریف کے سیاسی پیروکار شاہد خاقان عباسی نے پییپلزپارٹی کے بارے میں پھرنازیبا بات کرکے تذلیل کرکے رکھ دی ہے
شاہد خاقان عباسی نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی جب تک اعتماد بحال نہیں کرتی اس کی پی ڈی ایم میں کوئی جگہ نہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اعتماد اور اتحاد توڑنے والی پیپلز پارٹی کو کرسی مبارک ہو۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ حکومت اور نیب 3 سالوں میں ن لیگ پر ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے معمولی کرسی کی خاطر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اعتماد اور حلف توڑا، اعتماد اور اتحاد توڑنے والی پیپلز پارٹی کو کرسی مبارک ہو۔