اسلام آباد:مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کس نے لگائی اورابھی تک کیوں نہ بجھ سکی:حکام پریشان ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر 3 جگہوں پر آگ لگ گئی ہے جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کے مطابق ٹریل تھری سید پور کے علاقے کی جانب صبح سے آگ لگی ہوئی ہے،ڈی 12 کی جانب مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی آج دوبارہ آگ بھڑک اٹھی ہے جب کہ بری امام کی جانب بھی مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کا کہنا ہےکہ وائلڈ لائف اور سی ڈی اے کا ماحولیاتی ونگ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف کے 60 ملازمین آگ بجھانے میں مصروف ہیں
دوسری طرف حکام اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیںکہ آیا یہ آگ کسی کی سازش تو نہیں اس کی تفتیش شروع کردی ہے ، اوریہ بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آگ پرابھی تک قابو کیوں پایا نہیںجاسکا