اسکردو:سیاحت کے نام پربے حیائی:گلگت بلتستان کے لوگوں نے مسترد کردی:وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ،اطلاعات کے مطابق حکومت کیطرف سے گلگت بلتستان سمیت دیگرشمالی علاقہ جات میں سیاحت کوفروغ دینے کی کوششوں کی آڑمیں بدقماش لوگوں نے عریانی اورفحاشی کو بھی رواج دینا شروع کردیا ہے

اس حوالے سے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایاگیا ہے کہ پنجاب اوردیگرعلاقوں سے جانے والے سیرسپٹا کرنے والے کئی گروہ ایسی سرگرمیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں جن کو دیکھ کراس علاقے کے باسیوں نے سخت احتجاج کیا ہے اوراس قسم کے رویوں اورحرکتوں سے بازرہنے کا پیغآم دیا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے خبردارکیا ہے کہ اگراس کے بعد ایسی کوئی حرکت دیکھنے کو ملی تو وہ اس کے خلاف مزاحمت کریں‌ گے خواہ اس کے نتائج کچھ بھی نکلیں‌

مقامی لوگوں نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ رگلگت بلتستان انتظامیہ عریانی فحاشی کے ایسے کاموں پرپابندی لگائے اور ہرآنے والے سیاح کوگلگت بلتستان کی روایات سے آگاہ کیا جائے تاکہ تہذیبوں کا تصادم نہ ہوسکے

 

<iframe src=”https://www.facebook.com/plugins/video.php?height=315&href=https%3A%2F%2Fweb.facebook.com%2Fsaqibaltiiiii%2Fvideos%2F481819559756352%2F&show_text=false&width=560&t=0″ width=”560″ height=”315″ style=”border:none;overflow:hidden” scrolling=”no” frameborder=”0″ allowfullscreen=”true” allow=”autoplay; clipboard-write; encrypted-media; picture-in-picture; web-share” allowFullScreen=”true”></iframe>

 

 

یہ سخت ردعمل اس وقت سامنے آیا جب گانجے کی طرف جاتے ہوئے چند منچلے ایک مقام پررکتے ہیں اورپھروہاں اونچی آواز میں گانا لگا کروہاں ایک لڑکی کوڈانس کرتی ہے اوروہ ڈانس اس قدرننگا اوربے حیائی کا مظہر کرنے والا ہے کہ دیکھنے والے بھی اپنی آنکھیں شرم سے نیچے کرلیتے ہیں‌

ایک لڑکی دوبٹے کے بغیرانتہائی عریانی اورفحاشی والا ڈانس کرتی ہے کہ قریب سے گزرنے والے شرم کے مارے اپنے منہ نیچے کرکے جلدی سے گزرنے میں‌ اپنی عافیت سمجھتے ہیں

اس انتہائی گندے کردارپرسخت احتجاج کرتے ہوئے وہاں کی عوام نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس قسم کے رویوں اورغیراخلاقی کرداروں پرپابندی لگائیں تاکہ گلگت بلتستان کی قدیم اسلامی روایات محفوظ رہیں

Shares: