لاہور: پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک پول کے نتائج کے تحت 1999 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والا ٹیسٹ پاکستان کی ٹیسٹ کی تاریخ کا یادگار ترین ٹیسٹ قرار دے دیا گیا، اس پول کو پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا جس میں 15847 ٹوئٹر صارفین نے حصہ ڈالا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی چار مشہور ٹیسٹ کامیابیوں میں سے پسندیدہ پر ووٹ ڈالا
11 فیصد شائقین کرکٹ نے 1954 میں اوول،انگلینڈ کی کامیابی کو بہترین قرار دیا، 15 فیصد شائقین کرکٹ نے 1987 میں بنگلور،انڈیا میں حاصل ہونے والی کامیابی کو ووٹ دیا، 10 فیصد شائقین کرکٹ نے 1994 میں کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کو یادگار لمحہ قرار دیا، اور سب سے زیادہ یعنی 65 فیصد شائقین کرکٹ نے چنئی میں انڈیا کیخلاف حاصل کی جانے والی کامیابی کو یادگار قرار دیا
اس پول کے انعقاد پر پاکستان کے سابق سٹار فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پریشر کے ہونے اور اس میں بہترین کھیل پیش کرنے کی سب سے اعلیٰ مثال چنئی ٹیسٹ ہے ، وسیم اکرم نے مزید کہا کہ میرا ووٹ بھی چنئی ٹیسٹ کیلئے ہی تھا
پاکستان کرکٹ کے سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے مجھے اس بات پر فحر ہے کہ میں ایسی ٹیم کا حصہ رہا ہوں جو اپنے بل بوتے پر کسی بھی ٹیم کو کسی بھی لمحے میچ ہرانے کی قابلیت رکھتی تھی ،شاہد آفریدی نے مزید کہا ہے کہ اس میچ میں پرفارم
کرنے کے بعد بڑی خوشی ہوئی تھی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا کہنا ہے کہ 20 سال بعد بھی شائقین کرکٹ کا چنئی ٹیسٹ کو یادگار ترین ٹیسٹ قرار دینا اس بات کا ثبوت ہے یہ پاکستانی کھلاڑیوں کی انتھک محنت کے نتیجے سے حاصل ہونے والی کامیابی تھی ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کا قابل فخر ملک ہے اور ہم ٹیسٹ چیمپین شپ کی بہتری اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے