کراچی :مشتبہ پائلٹس لائسنس اسکینڈل :گرفتاریاں شروع ، دوجعلی پائلٹ گرفتار،باقی تیار اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے مشتبہ پائلٹس لائسنس اجرا اسکینڈل میں پائلٹ اور سی اےاے کے 2افسران کو گرفتار کرلیا۔
تحقیقات میں درج ایک اور مقدمے میں گرفتارملزمان کے علاوہ 29افراد نامزد ہیں ، ملزمان میں پائلٹ ملک عابد،سینئرجوائنٹ لائسنسنگ برانچ ڈائریکٹرفیصل انصاری شامل ہیں جبکہ تیسرا ملزم سی اےاےلائسنسنگ برانچ کا سینئرسپرنٹنڈنٹ عبدالرئیس ہے۔
قواعد کی خلاف ورزی پر مبنی لائسنس حاصل کرنےوالے 25پائلٹس بھی شامل ہیں ، سی اےاےکےملوث افسران واہلکاروں نےمبینہ رشوت کےعوض معاونت کی۔
ایف آئی اےتحقیقات عدالتی احکامات پرقائم بورڈآف انکوائری کی رپورٹ پرجاری ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹرعمران احمد نے کہا اسکینڈل تحقیقات میں پہلی بارایک پائلٹ کوگرفتارکیاگیا، مقدمےمیں درج پائلٹس کےنام ای سی ایل میں شامل کردئیےہیں۔
ادھر ذرائع کے مطابق ان دوافسران کی گرفتاری کے بعد باقی گنہگاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہےہیں اوران کوکسی بھی وقت گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جائے گا
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ جعلی پائلٹس اوردیگرمجرم افسران عدالت سے ریلیف لینے کے لیے وکلا سے مشاورت کررہے ہیں اورکسی بھی وقت حکم امتناعی حاصل کرنے کےلیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں