اسلام آباد:نذیر چوہان کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی:یہ کیا طریقہ ہے کہ جس سے ناراضگی ہواس پرکفرکا فتویٰ لگا دیا جائے: ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مشیر داخلہ شہزاد اکبر کیخلاف تیسرے درجے کے حربے استعمال کرنے پر ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ذاتی انتقام کیلئے مذہبی کارڈ استعمال کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے خلاف تیسرے درجے کے حربے استعمال کرنے پر لاہور پولیس کو ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی۔
Using religion card for personal vendetta is despicable Lahore Police must take strict action against Nazeer Chohan MPA for using third rated tactics against @ShazadAkbar Shahzad is doing his job State cannot function if it fails to safeguard his officials against such attacks
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 29, 2021
فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ہاں ایک ٹرینڈ بن گیا ہے کہ جس سے اختلاف ہوتواس کے خلاف فتویٰ دے کراس سے انتقام لیا جاتا ہے، یہ طریقہ واردات خطرناک ہے ،
انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر بھرپور طریقے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں،اس طرح کے حملوں سے اپنے اہلکاروں کی حفاظت نہ کرسکے تو ریاست کام نہیں کر سکتی۔